Full Width CSS

افغانی گوشت


Afghani Gosht Recipe



اجزاء


بکرے کا گوشت 1 کلو
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن پسا ہوا 1 کھانے کا چمچ
پیاز 2 عدد 
ٹماٹر 3 عدد
آلو 2 عدد
 پسا ہوا دنیا 1 کھانے کا چمچ
کالی مرچ 1 کھانے کا چمچ
ہری مرچیں 8 عدد 
 آئل آدھی پیالی

ترکیب

گوشت کو صاف دھو کر پین میں ڈالیں اور اس میں نمک، ادرک لہسن اور پسا ہوا دھنیاں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
پیاز، آلو اور ٹماٹر کے قتلے کاٹ لیں اور ان کو آئل میں علیحدہ علیحدہ فرائی کر کے نکال لیں۔
گوشت کا اپنا پانی خشک ہو جائے تو اس میں دو پیالی پانی ڈال کر گلنے رکھ دیں۔
گوشت گلنے پر آجائے تو اس میں فرائی کی ہوئی سبزیوں کی کالی مرچ ڈالتے ہوے تہہ لگا لیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پرپانچ سے سات منٹ پکائیں-
پھر آئل اور لمبائی میں کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح بھون کر چولہے سے اتار لیں۔
اس مزیدار افغانی گوشت کو گرما گرم نان کے ساتھ پیش کریں-

Post a Comment

0 Comments