Full Width CSS

اچار گوشت

Achar Gosht Recipe in Urdu

اجزاء

گوشت ایک کلو
دہی آدھا کپ
پیاز (باریک کٹی ہوئی) چار عدد
کلونجی دیڑھ چائے کا چمچ
سونف دیڑھ چائے کا چمچ
ہری مرچ(باریک کٹی ہوئی) 12 عدد 
ادرک لہسن (پسا ہوا) حسبِ ضرورت
نمک اور لال مرچ حسبِ ضرورت
میتھرے ڈیڑھ چائے کاچمچ
زیرہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
تیل حسبِ ضرورت
ٹماٹر آدھا کلو

ترکیب

پیازکو بھون کر اس میں گوشت، پسا ہوا ادرک اور لہسن ڈالیں اور اس وقت تک بھونتے رہیں جب تک گوشت کا پانی خشک نہ ہوجائے۔
نمک،مرچ ملا کر دہی اور ٹماٹر گوشت میں ڈال دیں اور پکنے دیں۔
جب پانی خشک ہونے کو آجائے تو اس میں زیرہ ، سونف، میتھرے کلونجی اور ہری مرچیں ڈال دیں۔
پھر 10منٹ کے لئے اس کو ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
تیار ہونے پر تازہ روٹی کے ساتھ پیش کریں۔

Post a Comment

0 Comments