Full Width CSS

چیز آملیٹ

Cheese Omelette

اجزاء

انڈے 4 عدد
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
اوریگانو ایک چائے کا چمچ
پیاز (باریک کٹی ہوئی) دو عدد
شملہ مرچ(باریک کٹی ہوئی) چار کھانے کے چمچے
مکھن چار کھانے کے چمچے
زیتون کا تیل چار کھانے کے چمچے
چیڈر چیز ایک کپ
موزریلا چیز چار کھانے کے چمچے

تركيب

انڈوں کو خوب اچھی طرح پھینٹ کر اُن میں نمک، کالی مرچ اور تھائم اوریگانو شامل کریں۔
اب باریک کٹی پیاز اور کٹی شملہ مرچ کو تھوڑے سے مکھن میں ہلکا سا فرائی کرکے انڈوں کے مکسچر میں شامل کر دیں۔
پھر ایک پین گرم کرکے اس میں زیتون کا تیل اور مکھن ڈالیں۔
اب اس میں انڈوں کا مکسچر شامل کرکے ایک طرف سے فرائی کرلیں۔
پھر اسے پلٹ کر اس کے درمیان میں چیڈر چیز اور موزریلا چیز ڈالیں اور فولڈ کر دیں۔
جب یہ پک جائے تو اسے نکال لیں۔
چیز آملیٹ تیار ہے۔

Post a Comment

0 Comments