Full Width CSS

فش نگٹس

Fish Nuggets Recipe In Urdu

اجزا

فش فلے 250 گرام
انڈے کی سفیدی 1
ہری مرچ 2
لہسن کے جوئے 2
کالی مرچ 1 چائے کا چمچ
پسی ہوئی رائی ½ چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ ½ چائے کا چمچ
نمک ½ چائے کا چمچ
اوریگانو ½ چاے کا چمچ
چانیز سالٹ ¼ چائے کا چمچ
چاول کا آٹآ 2 کھانے کے چمچ
بریڈ کرمز حسبِ ضرورت
تیل تلنے کے لیے

تركيب

چوپر میں ہری مرچ، لہسن، لال مرچ، رائی، چائنیز سالٹ، اوریگانو، نمک اور چاول کا آٹا ڈال دیں اور چوپ کریں۔
فش فلے بھی ڈال لیں اور اچھی طرح چوپ کریں۔
اب اس آمیزے کو پلاسٹک کی تھیلی میں ڈال کر چپٹا کر لیں اور 2 منٹ کے لیۓ مائیکرو ویو میں رکھ دیں۔
اس کے بعد نکال کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے کاٹ لیں۔
انڈے اور حسبِ ضرورت بریڈ کرمز لگا کر تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں۔
فش نگٹس تیار ہیں۔

Post a Comment

0 Comments