Full Width CSS

لاہوری سموسہ چاٹ

Samosa Chaat Recipe In Urdu


اجزا

سموسے چار عدد
ٹماٹر ایک عدد (کٹاہوا)
پیاز ایک عدد (کٹا ہوا)
بند گوبھی ایک چوتھائی عدد (کٹی ہوئی)
ہری مرچ دو سے تین عدد (کٹی ہوئی)
دہی ایک کپ
پودینہ آدھی گٹھی (کٹا ہوا)
ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی (کٹا ہوا)
میٹھی چٹنی چار کھانے کے چمچ
آئل فرائی کرنے کے لئے
نمک حسبِ ذائقہ

تركيب

پودینہ، ہرا دھنیا، ہری مرچ اور نمک کو گرائنڈ کرکے دہی میں مکس کردیں۔
پھر سموسے گرم آئل میں فرائی کرلیں۔
اب سموسے ڈِش میں رکھ کر میٹھی چٹنی ڈالیں۔
آخر میں سموسوں پر دہی پھیلا دیں۔
ٹماٹر، پیاز اور بند گوبھی سے گارنش کرکے سرو کریں۔

Post a Comment

0 Comments