اجزاء:
مرغی کی بوٹیاں [بغیر ہڈی] 500 گرام
پسا ہوا لہسن 2 کھانے کے چمچے
انڈے 2 عدد
شملہ مرچیں [چوکور کٹی ہوئی] 2 عدد
ٹماٹر [چوکور کٹی ہوئی] 2 عدد
پیاز[چوکور کٹی ہوئی] 2 عدد
کٹی ہوئی کالی مرچ 1/2 چائے کا چمچ
اویسٹر ساس 4 کھانے کے چمچ
چلی گارلک ساس 1/2 پیالی
کارن فلور 1 کھانے کا چمچ
میدہ 1 کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل تلنے کے لیے
ترکیب:
پیالے میں اویسٹر ساس، پسا ہوا لہسن، چلی گارلک ساس، کالی مرچچ، شملہ مرچیں، پیاز، ٹماٹر، نمک اور مرغی ملا لیں۔ اس میں انڈے، کارن فلوراور میدہ ملا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
لکڑی کی تمام سیخوں پر ایک شملہ مرچ، ایک مرغی کا ٹکڑا، ایک ٹماٹر، ایک پیاز لگا کر اس عمل کو دہرا دیں۔
فرائینگ پان میں تیل گرم کریں اور اسٹکس کو الٹ پلٹ کرتے ہوے پکائیں۔ ڈش کو کھیرے اور سلاد پتے سے سجائیں؛ شاشلک اسٹکس رکھیں اور ہری پیاز چھڑک دیں۔
0 Comments