اجزا
چاکلیٹ ایک سو گرامکریم ایک کپ
کوکو پاؤڈر حسب ضرورت
ڈرائی فروٹ حسب ضرورت
بیمبو اسٹک حسب ضرورت
کلر کینڈیز حسب ضرورت
ٹرموپول شیٹ حسب ضرورت
ایڈیبل چاکلیٹ فلاور حسب ضرورت
تركيب
پہلے چاکلیٹ کو ڈبل بوائلر میں میلٹ کر لیں۔اس کے بعد اس میں کریم ڈال کر مکس کرلیں اور آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
اب اسے کوکو پاؤڈر میں کوٹ کرکے ہاتھوں کی مدد سے بالز بنالیں۔
پھر ڈرائی فروٹس یا کلر کینڈیز میں کوٹ کرکے ٹرموپول شیٹ پر رکھ دیں۔
پھر ایڈیبل چاکلیٹ فلاور سے گارنش کر کے فریج میں جمنے کے لئے رکھ دیں۔
آدھے سے ایک گھنٹے کے بعد نکال کر بیمبو اسٹکس پر لگاکر یا ایسے ہی سرو کریں۔
0 Comments