اجزا
تازہ اسٹرابری ایک سو پچیس گرام
آئس کریم پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
کریم دوکھانے کے چمچ
دودھ ایک کپ
انڈے کی زردیاں دو عدد
چینی ایک سو پچیس گرام
تركيب
اسٹرابری کے بیج نکال کرخوب اچھی طرح کُچل کر الگ رکھ دیں۔
اب زردیاں اتنی پھینٹیں کہ ان کا رنگ لیمن کی طرح ہو جائے پھر ان میں کریم اور چینی ملا کر مِکس کریں۔
اب اس میں دودھ فوڈ کلر اور کچلی ہوئی اسٹرابری ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں اور سانچے میں ڈال کر جمالیں۔
آئس کریم بناتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ جب آپ اس کو سانچے میں ڈال کر فریزر میں رکھیں تو ہر پندرہ منٹ کے بعد نکالیں اور اچھی طرح پھینٹیں اس طرح آئسکریم سخت نہیں ہونے پائے گی۔ نرم ہی رہے گی اور اس کا ذائقہ بھی برقرار رہے گا۔
0 Comments