Full Width CSS

شاہی قلفہ

اجزاء

دودھ چھ کپ
چینی تین چوتھائی کپ
کارن فلور چار کھانے کے چمچ
کھویا دو سو پچاس گرام
زعفران آدھا چائے کا چمچ
کیوڑا ایک کھانے کا چمچ
ہری الائچی آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
کنڈینسڈ ملک چار کھانے کے چمچ
کریم ایک پیکٹ
بادام اور پستے آدھا کپ (سلائس)
:ربڑی کے لئے
دودھ ڈیڑھ کپ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
زعفران چند قطرے
کیوڑا چند قطرے
کنڈینسڈ ملک چار کھانے کے چمچ
بادام اور پستے گارنش کے لیے (کٹے ہوئے)

تركيب

ربڑی کے لیے: ڈیرھ کپ دودھ کو پکائیں۔
پھر اس میں کارن فلور شامل کرکے مکسچر گاڑھا کر لیں۔
اب اسے نکال کر ٹھنڈا کریں اور اس میں چند قطرے زعفران، کیوڑا اور کنڈینسڈ ملک ڈال کر مکس کریں اور بادام اور پستے کے ساتھ گارنش کرلیں۔
قلفہ کے لیے: چھ کپ دودھ اور چینی کو پندرہ منٹ کے لیے پکائیں۔
پھر کارن فلور کو ایک چوتھائی کپ دودھ میں مکس کرکے اُبلے دودھ میں ڈال کر اتنا پکائیں کہ وہ گاڑھا ہو جائے۔
اب اس میں کھویا شامل کرکے چولہے سے اُتار لیں۔
پھر اسے ٹھنڈا کرکے اس میں زعفران، کیوڑا، ہری الائچی، کنڈینسڈ ملک اور کریم ڈال کر مکس کریں۔
اب اس مکسچر کو گریس کیے ہوئے لوف ٹِن میں ڈال کر ڈھکیں اور فریزر میں سیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔
پھر اسے نکال کر سلائسز میں کاٹیں اور تیار کی ہوئی ربڑی کے ساتھ سرو کریں۔

Post a Comment

0 Comments