مکھن 250 گرام
کاسٹر شوگر ایک کپ
ونیلا ایسنس ڈیڑھ چائے کا چمچ
انڈے (پھینٹے ہوئے) 4 عدد
میدہ دو کپ
بیکنگ سوڈا ڈیڑھ چائے کا چمچ
نمک ایک چْٹکی
اشرفی چوتھائی کپ
کشمش چوتھائی کپ
مْنقا چوتھائی کپ
مالٹے کی چھال آدھا چائے کا چمچ
زردہ رنگ ایک چْٹکی
لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ
تركيب:
اوون کو 180 ڈگری پر پری ہیٹ کرلیں۔
مکھن اور چینی کو اچھی طرح مکس کریں۔
پھر ونیلا ایسنس اور انڈے شامل کرکے مکس کر لیں۔
اس کے بعد میدہ، بیکنگ سوڈا، نمک، مالٹے کی چھال،اشرفی،کشمش،مْنقا، زردہ رنگ، اور لیموں کا رس شامل کرکے ربڑ کے چوڑے چمچ سے فولڈ کریں۔
8 انچ کے سانچے کو چکنا کر لیں اور اس میں مکسچر انڈیل دیں۔
اسے اوون میں پنتالیس سے پچاس منٹ بیک کرلیں۔ جب تیار ہو جائے تو ٹھنڈا کرکے چائے کے ساتھ پیش کریں۔
0 Comments